Qeema Shehzada Recipe In Urdu - Recipe No. 6618

قیمہ شہزادہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6618

Qeema Shehzada Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
4 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
7 ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
8 خشخاش ایک چائے کا چمچ
9 سفید تل ایک چائے کا چمچ
10 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
11 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
12 کاجو آٹھ سے دس عدد
13 دودھ آدھی پیالی
14 ہری مرچیں تین سے چار عدد
15 ہرادھنیا آدھی گٹھی
16 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ادرک لہسن اور پیاز کو گرم کئے ہوئے کوکنگ آئل میں نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اچھی طرح گھی چھان کر نکال لیں۔اور خشخاش اور تل شامل کرکے دودھ کے ساتھ بلینڈ کرکے پیسٹ بنا لیں۔
  2. 2 اسی پین میں کاجو کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔پھر پین میں قیمہ،نمک،لال مرچ،کٹا ہوا دھنیا،گرم مصالحہ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  3. 3 خوشبو آنے پر اس میں پیسٹ بنا کر رکھے ہوئے مصالحے ڈال دیں،کاجو اور ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 جب گریوی گاڑھی ہونے لگے تو باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

(656) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Keema And Beef Keema - مزید قیمہ اور مختلف اقسام کے قیمے

Urdu cooking recipe of Qeema Shehzada, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Qeema Shehzada is a Mutton Keema And Beef Keema, and listed in the gosht Keema aur Beef Keema. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.