Rice And Fish Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 858

Rice And Fish Salad Urdu recipe is available at UrduPoint. Rice And Fish Salad is a famous dish in this region. You can read here Rice And Fish Salad recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Rice And Fish Salad. You can know the complete method to make Rice And Fish Salad on this page. We will also tell you how long it will take to make Rice And Fish Salad. Read the recipe, ingredients, and everything related to Rice And Fish Salad below.

چاول اور مچھلی کا سلاد بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 858

Rice And Fish Salad Recipe In Urdu

اجزاء:
چاول ابلے ہوئے 185گرام
ابلے ہوئے انڈے 3عدد
ٹماٹر چھلکا اترا ہوا 2عدد
لہسن پسا ہوا 2کھانے کے چمچ
مچھلی 500گرام
پیازکترا ہوا 1عدد
تیج پات 1عدد
دھنیا پسا ہوا 1عدد
زیرہ پسا ہوا 1چائے کا چمچ
دودھ سوا کپ
ڈریسنگ کے لئے:
لہسن پسا ہوا ایک پوتھی
میونیز 3کھانے کے چمچ
تیار کرنے کا طریقہ:
چاول ، انڈہ ، اور ٹماٹر باریک کترے ہوئے اورلہسن کو پیس کر ایک پیالے میں ڈال کر رکھ دیں۔ایک برتن میں پانی لے کر اسے ابالیں جب پانی کھولنے لگے تو اس میں مچھلی ڈال کر گلائیں ۔ اب اس مچھلی کو نکال کر ایک برتن میں ڈالیں اور اس میں پیاز ، تیج پات ، پسا ہوا دھنیا اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ پھر اس مکسچر میں دودھ ڈال کر ابالیں ۔ جب مکسچر ابلنے لگے تو ہلکی آنچ پررکھ کر دس منٹ تک پکائیں ۔ مچھلی کو نکال کر ایک برتن میں رکھ دیں ۔ ٹھنڈا ہونے پر اس کی کھال وغیرہ اُتار کر چاول والے برتن میں ملا دیں ۔ڈریسنگ بنانے کے لئے دودھ والے برتن میں سے تیج پات کو نکال دیں اور اس میں لہسن ڈال کر تیز آنچ پر دومنٹ تک پکائیں پھر اس میں میونیز ملائیں اچھی طرح چمچ ہلائیں ۔ برتن کو چولہے سے اتارلیں اور ٹھنڈا ہونے دیں ۔اس ڈریسنگ کو مچھلی والے برتن میں انڈیل دیں ۔ سلاد تیار ہے ۔ اس پر حسب ذائقہ نمک اور لیموں چھڑک کر کھائیں یہ چار افراد کے لئے کافی ہے۔

(7914) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Salads

More Recipes

Urdu cooking recipe of Rice And Fish Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Rice And Fish Salad is a Salads, and listed in the salad. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.