Rogan Gosht Recipe In Urdu

روغن گوشت بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Rogan Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Rogan Gosht is a Mutton And Beef, and listed in the gosht aur beef. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Rogan Gosht Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت ڈیڑھ کلو
لیموں ایک عدد
نمک ڈیڑھ چمچہ
دہی ڈیڑھ پیالی
گھی ایک پیالی
پیاز دو عدد بڑے
لہسن دوجوے
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
سیاہ زیرہ دو چمچے
سرخ مرچ دوچمچے
کالی مرچ ایک چمچہ
ٹماٹر پانچ عدد
نمک ایک چمچہ
ترکیب:
گوشت کے ایک انچ کے ٹکڑے کاٹ کر اس پر لیموں کا رس دہی اور نمک لگا کر چوبیس گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔ اب ایک بھاری پیندے کی دیگچی لے کر اس میں گھی ڈال کر گرم کریں ۔ اس میں پیاز بادامی رنگ کے تل لیں اور لہسن اور ادرک بھی باریک کر کے ڈال لیں اور دومنٹ تک پکائیں ۔ اب گوشت بھی اس گھی میں ڈال کر ہلکی آگ پر اچھی طرح بھون لیں اور گھی میں سے نکال کر ایک طرف رکھ لیں اور باقی تمام مسالے گھی میں ڈال کر بھونیں پانچ منٹ تک پکائیں ۔اب گوشت بمع دہی اس مسالا میں ڈال کر پکائیں تاکہ مسالہ اچھی طرح گوشت کے ساتھ لگ جائے ٹماٹر اور نمک بھی ڈال دیں اور تقریباََ ڈیڑھ گھنٹہ تک پکائیں تاکہ گوشت خوب گل جائے۔

متعلقہ پکوان

(2957) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton And Beef - مزید گوشت کی متفرق ڈشیں

More Recipes - مزید تراکیب