Shorba Pasanda Recipe In Urdu

شوربے دار پسندے بنانے کی ترکیب

Shorba Pasanda Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت آدھ کلو
پو دینہ آدھی گٹھی
دہی ایک پیالی
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
گھی پون پیالی
ہری مرچ چھ عدد
پیاز آدھ پاؤ
ناریل تین ٹی اسپون(پسا ہوا)
خشخاش تین ٹی اسپون(پساہوا)
تل تین ٹی اسپون(سفید)
سرخ مرچ ڈیڑھ ٹی اسپون
ادرک دو ٹی اسپون(پسا ہوا)
لہسن دو ٹی اسپون(پسا ہوا)
لیموں ایک عدد
نمک حسب پسند
ترکیب:
گوشت کو دھو کر اس میں ادرک، لہسن اورمرچ، نمک لگا کر رکھ دیں ۔ باقی دوسرے مصالحے اور پیاز کو پیس کر دہی ڈال دیں۔ گھی ایک دیگچی میں خوب گرم کر کے گوشت اس میں ڈال دیں۔ پانچ منٹ بھوننے کے بعد اس میں دہی اور دوسرے مصالحے گوشت میں ڈال کر ایک پیالی کے برابر پانی میں ڈال کر دیگچی کو ڈھانپ دیں۔ جب پانی خشک ہونے لگے تو اس کو اچھی طرح بھونلیں اور یہ خیال ضرور رکھیں کہ اس میں اس قدر پانی باقی رہے کہ اس میں شوربہ بھی رہے۔ اگر پانی خشک ہو گیا تو اس میں دوبارہ گرم پانی ڈال سکتے ہیں۔ اب باریک ہرا مصالحہ کاٹ کر ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں۔

متعلقہ پکوان

(4944) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton And Beef - مزید گوشت کی متفرق ڈشیں

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Shorba Pasanda, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Shorba Pasanda is a Mutton And Beef, and listed in the gosht aur beef. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.