Sweet Mango Pickle Recipe In Urdu

ٓآ م کا میٹھا اچار بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Sweet Mango Pickle, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sweet Mango Pickle is a Aam Ka Achar, and listed in the mango pickle. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Sweet Mango Pickle Recipe In Urdu

اشیاء:
کچے آم ڈیڑھ کلو گرام
چینی کا شربت ایک کلو گرام(بہت گاڑھا)
رائی پچاس گرام(موٹی پسی ہوئی )
سرسوں کا تیل ایک پاؤ
متیھرے پچاس گرام(پسے ہوئے)
نمک پچاس گرام
سیاہ مرچ (سالم) پچیس گرام
ہلدی پچیس گرام(پسی ہوئی)
سفید زیرہ پچیس گرام
سیاہ زیرہ پچیس گرام
لیموں کا رس ایک عدد چمچہ
ترکیب:
سب سے پہلے آموں کو اچھی طرح سے دھو لیا جائے اور لمبائی کے رخ پر کاٹ لیں ۔ اس کی گٹھلیوں کو پھینک دیا جائے۔ آم کے ٹکڑوں کو نمک اور رائی کے ساتھ ملا کر پانچ چھ گھٹنے تک دھوپ میں رکھیں اس طرح سے کچھ پانی نکل جائے گا۔ ٹکڑوں کو اس پانی میں دو تین دن تک رکھیں اور پھر ان کو نکال کر کپڑے سے صاف کر لیا جائے۔ اس طرح گاڑھا شربت تیار ہو جائے گا۔ آم کے ٹکڑوں کو اس شربت میں چوبیس گھنٹے تک کے لئے رکھ دیں باقی تما م مصالحہ جات بھی ڈال دئیے جائیں۔ سرسوں کے تیل کو گرم کر کے ٹھنڈا کر لیا جائے اور سب سے آخر میں تیل بھی ڈال دئیے جائیں ۔ سرسوں کے تیل کو گرم کر کے ٹھنڈا کر لیا جائے اور سب سے آخر میں تیل ڈال دیا جائے۔ آم کا نہایت ہی مزیدار اور میٹھا اچار تیار ہو گا ۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں ۔

متعلقہ پکوان

(4474) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aam Ka Achar - مزید آم کا اچار

More Recipes - مزید تراکیب