Lemon Aur Sabz Mirch Ka Achar Recipe In Urdu

لیموں اور سبز مرچوں کا اچار بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Lemon Aur Sabz Mirch Ka Achar, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lemon Aur Sabz Mirch Ka Achar is a Achar, and listed in the pickle. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 10 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Lemon Aur Sabz Mirch Ka Achar Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

10 افراد

کیلوریز‎

172 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 لیموں ایک کلو
2 سبز مرچیں ایک کلو
3 نمک 350 گرام (ڈیڑھ پاؤ کے قریب)
4 تیل ایک کلو

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1لیموں اور مرچیں ثابت ہی دھوکر دس منٹ کسی صاف کپڑے پر دھوپ میں پھیلا دیں
  2. 2 پھر مرچوں کی ڈنڈیاں اُتار کر تیز چھری سے ایک طرف سے کاٹ دیں
  3. 3 لیموں کو بھی چار حصوں میں کاٹیں لیکن چھری پیندے تک نہ چلائیں
  4. 4 اس طرح لیموں کی چار قاشیں جڑی رہیں گی
  5. 5 اب نمک میں تھوڑا سا تیل ملا کر لیموں اور مرچوں میں بھر دیں
  6. 6 باقی نمک اوپر چھڑک کر مرتبان میں ڈال دیں اور ڈھک دیں
  7. 7 تیل کو پکالیں
  8. 8 جھاگ ختم ہوجائے تو ٹھنڈا کرکے اچار کے اوپر ڈال دیں
  9. 9 مرتبان کا منہ اچھی طرح بند کرکے رکھیں
  10. 10 ہر روز ہلائیں
  11. 11 صرف مرتبان کو ہی پکڑ کر ہلادیں
  12. 12 جونہی لیموں اور مرچیں نرم ہوجائیں تو استعمال کریں
  13. نوٹ

  14. 1 اگر تیل نہ استعمال کرنا ہو تولیموں کا رس ڈال دیں
  15. 2 رس اتنا ڈالا جائے جو اچار کے اوپر تک آجائے
  16. 3 آپ اچار کم مقدار میں بھی ڈال سکتی ہیں

متعلقہ پکوان

(3818) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Achar - مزید اچار، مختلف اقسام کے اچار

More Recipes - مزید تراکیب