Achari Teende Tips in Urdu - Achari Teende Totkay - Tip No. 6443

Urdu Totkay Achari Teende اچاری ٹینڈے (Tip No. 6443) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achari Teende Recipe In Urdu

اچاری ٹینڈے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6443

اچار مصالحہ بنانے کے لئے دو ثابت لال مرچ ،میتھی ،رائی دانہ،کلونجی،سونف اور دھنیا سب آدھا آدھا چائے کا چمچ لے کر بھونیں اور گرائینڈر میں پیس لیں پھر اس میں نمک اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر مکس کریں اچار مصالحہ تیار ہے۔
ٹینڈوں کو دھوکر چھیل لیں اور درمیان سے کٹ لگالیں پھر ایک پیالے میں پسی ہوئی پیاز،ادرک لہسن ،دھنیا پاؤڈر ،ہلدی ،نمک اور ایک کھانے کا چمچ تیار کیا ہوا اچار مصالحہ ڈال کر مکس کرلیں اس مصالحے کو ٹینڈوں میں اچھی طرح بھردیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے چوپ کی ہوئی پیاز کو فرائی کریں اور ساتھ ہی سفید زیرہ ڈال دیں ۔
پھر اس میں لال مرچ ،نمک،اچار مصالحہ،دھنیا پاؤڈر اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے بھون لیں۔
ٹینڈوں کو مصالحے میں ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ پکائیں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu