Ajwain Aur Makai Ki Sabzi Tips in Urdu - Ajwain Aur Makai Ki Sabzi Totkay - Tip No. 3133

Urdu Totkay Ajwain Aur Makai Ki Sabzi اجوائن اورمکئی کی سبزی (Tip No. 3133) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Ajwain Aur Makai Ki Sabzi Recipe In Urdu

اجوائن اورمکئی کی سبزی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3133

اشیاء:
میٹھی مکئی کے دانے ایک کپ
اجوائن خراسانی کی ڈنڈیاں دو عدد
ٹماٹر چار عددا۔درمیانہ سائز
لہسن 4-5جوے
شملہ مرچ ایک عدد۔ درمیانہ سائز
تازہ مشروم 8-10عدد
پیاز ایک عدد درمیانہ سائز
کالی مرچ 5-6عدد
پکانے کا تیل دو چائے کے چمچے
براؤن شوگر(شکر) ایک ٹیبل سپون
ٹماٹو کیچپ دو ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
تازہ اجمور کچھ ٹہنیاں
ترکیب:
1۔اجوائن خرسانی کی ڈنڈیاں دھو کر ایک انچ کے سائز کے ٹکڑے بنا لیں، ٹماٹروں کو چار ٹکڑوں میں کاٹیں اور اس کے بعد پیاز اور لہسن چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ شملہ مرچ دھو کر درمیان میں سے کاٹ لیں اور بیج نکال کر چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ مشروم کے ڈنٹھل اتار دیں اور دھو کر صاف کرنے کے بعد سلائس بنا لیں۔ کالی مرچیں پیس لیں۔
2۔ایک بڑے مائیکروویو پیالے میں ٹماٹر، پیاز اور لہسن ڈالیں۔ ڈھانپ کر مائیکروویوہائی(100%)پر پانچ منٹ کے لئے پکائیں یا جب تک وہ گاڑھی سوس بن جائے۔ اس دوران دو دفعہ ہلا بھی دیں۔
3۔ایک درمیانے سائز کے مائیکروویوپیالے میں اجوائن خرسانی، شملہ مرچ مکئی کے دانے اور پکانے کا تیل ڈالیں اور ڈھانپ کر مائیکروویو ہائی(100%)پرتین منٹ کے لئے یا سبزیوں کے نرم ہونے تک پکائیں۔ بعد میں اتار کر ہلا لیں۔
4۔ٹماٹر کی سوس میں براؤن شوگر، ٹماٹو کیچپ ، نمک، پسی ہوئی کالی مرچ، اجوائن خرسانی، شملہ مرچ ، مشروم اورمکئی کے دانے ڈالیں اور ڈھانپ کرمائیکرویوہائی(100%)پر تین منٹ کے لئے پکائیں۔ ایک دفعہ ہلا بھی دیں۔ کٹی ہوئی اجمور چھڑک کر گرم گرم پیش کر یں۔

More From Baked Dishs