Aaloo Ki Barfi Tips in Urdu - Aaloo Ki Barfi Totkay - Tip No. 749

Urdu Totkay Aaloo Ki Barfi آلو کی برفی (Tip No. 749) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aaloo Ki Barfi Recipe In Urdu

آلو کی برفی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 749

اجزاء:
آلو 250گرام
چینی تین سو پچھترگرام
دودھ 125گرام
پانی 250 گرام
ترکیب:
آلوؤں کو چھلکے سمیت ابالیے اچھی طرح گل جانے کے بعد چھلکوں کو اتار لےئجے اور باریک پیس لیں اس کے بعد بگونے میں تمام اجزاکو ملا کر آگ پر رکھ دیں ۔اور ہلاتے رہیں ۔یہاں تک کہ سب آلوؤں کے ٹکڑے گھل کر مل ہوجائیں ۔جب پکنے کے قریب ہو جائیں تو خوب ہلا نا چائیے ۔ورنہ بہت جلد داغ لگ جائے گا۔گا ڑھا ہونے کے بعد اتار کرتختے پر جما دیں بعد میں کاٹ لیں ۔اس قسم کی برفی کو گلابی فوڈکلر دیتے ہیں ۔اور مثلث لو زوں میں کاٹتے ہیں چاندی کے ورقوں سے سجاتے ہیں ۔بنارس میں اس قسم کی برفی بڑی پسند کی جاتی ہے ۔اپنے یہاں میلوں ٹھلوں میں اس قسم کی برفی تیار کر نے کا رواج ہے ۔لیکن اس کا تیار کرنا ذرا ہنر کا کا م ہے ۔آلوؤں کے گودے کو چینی کے شیرے میں بھونتے ہوئے اسکے جل جانے کا اندیشہ ہوتا ہے جس کے جل جانے مادا بد مزہ ہو جاتا ہے ۔

More From Potato