Aloo Palak Aur Baingan Ka Salan Tips in Urdu - Aloo Palak Aur Baingan Ka Salan Totkay

آلو، پالک اور بینگن کا سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Palak Aur Baingan Ka Salan Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو آدھا کلو
پالک ایک کلو
بینگن آدھا کلو
ٹماٹر چار عدد
سویا ہرا دو گڈی
ہری مرچیں آدھا پاؤ
ہری میتھی ایک گڈی
ہرا دھنیا ایک گڈی
میتھی کے دانے آدھی چمچی
گھی تین چھٹانک
نمک حسب ضرورت
ترکیب:
پالک اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں۔ بینگن کے پتلے پتلے ٹکڑے کاٹ لیں اور آلو چھیل کر چار چار ٹکڑے کر لیں۔ ہری مرچیں چھوٹی چھوٹی کاٹ لیں۔ ہرا دھنیا، ہری میتھی ،سویا ہرا ،صاف کر کے ان کی پتیوں کو کاٹ کر رکھ لیں۔ ایک دیگچی لیں اس میں گھی گرم کر یں اور گرم گھی میں میتھی کے دانے ڈال دیں جب میتھی دانے کا لے ہونے لگیں تو آلو، بینگن، ٹماٹر ،پالک ،نمک اور سارے ہرے مصالحے ڈال دیں اور دیگچی کو ڈھکنے سے بند کر دیں۔ اس آمیزے میں پانی بالکل نہ ڈالیں۔ چولہے کی آنچ بالکل ہلکی کر دیں یعنی دم میں سبزیوں کو گلنے دیں۔ جب سبزیاں گل جائیں تو دیگچی نیچے اتار لیں پس آلو ،پالک، بینگن کی ترکاری تیار ہے۔

More From Potato - مزید