Aloo Posto Tips in Urdu - Aloo Posto Totkay - Tip No. 7261

Urdu Totkay Aloo Posto آلو پوسٹو (Tip No. 7261) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Posto Recipe In Urdu

آلو پوسٹو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7261

آلو چھیل کر 1 انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ کر پیالے میں ڈالیں اور پانی میں بھگو کر رکھیں۔
خشخاش ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر 15-20 منٹ رکھیں اور چھان کر فوڈ پروسیسر میں ڈال کر گرائنڈ کرکے پیسٹ بنا لیں۔
سوس پین میں تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر تیز گرم کریں اور چولہا بند کرکے تھوڑا ٹھنڈا کر لیں۔
ہلکا گرم رہ جائے تو کلونجی ڈال کر اسٹر فرائی کریں اس میں آلو ڈال کر فرائی کریں آنچ درمیانی رکھیں۔
5 منٹ بعد خشخاش کا پیسٹ ڈال کر مکس کرکے 1/2 کپ پانی ڈال کر مکس کریں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔
آلو تقریباً گل جائے تو شکر‘نمک اور ہری مرچیں ڈال کر مکس کرکے آلو مکمل گل جانے تک پکائیں۔
سرونگ ڈش میں نکال کر اوپر سے دیسی گھی ڈالیں اور گرم گرم شروع کریں۔

More From Potato