Ananas Ki Pudding Tips in Urdu - Ananas Ki Pudding Totkay - Tip No. 2816

Urdu Totkay Ananas Ki Pudding انناس کی پڈنگ (Tip No. 2816) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Ananas Ki Pudding Recipe In Urdu

انناس کی پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2816

اشیاء:
انناس 250گرام
مکھن 50گرام
دودھ 1لیٹریا 250ملی لیٹر
انڈے تین عدد
میدہ کھانے والے دو چمچے
چینی حسب پسند
ترکیب:
انناس کو چھیل کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیجئے۔ایک دیگچی میں ایک پیالی پانی، دو کھانے والے چمچے چینی اور انناس کے ٹکڑے ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر ان کو بیس منٹ پکنے دیجئے پھر اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے کھلی ہوا میں رکھ دیجئے۔مکھن میں میدہ اچھی طرح ملا لیجئے۔انڈوں کو توڑ کر ان میں حسب پسند چینی ملا لیجئے اور پھینٹئے۔ جب د ونوں چیزیں مل جائیں تو دودھ ڈال کر خوب اچھی طرح پھینٹئے۔ جب سب چیزیں مل جائیں تو انناس کے ٹکڑے بھی ڈال دیجئے اور چمچے سے ہلا کر اس کو پڈنگ والی ڈش یا پڈنگ کے سانچے میں ڈال دیجئے۔ اب ایک کھلے منہ والی دیگچی لے کر اس میں پانی ڈالیے اور پڈنگ والی ڈش یا سانچہ پانی میں اس طرح رکھئے کہ نصف پانی کے اندر اور نصف پانی سے باہر ہو پانی والی دیگچی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ ڈھکن پر بھی آگ کے کچھ کوئلے رکھ دیجئے۔دس منٹ بعد ڈھکنا کھول کر دیکھ لیجئے۔ پڈنگ جم گئی ہو تو اتار لیجئے۔اگر نہ جمی ہو تو دوبارہ ڈھکنا بند کر کے پکنے دیجئے۔ جب جم جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈی ہو جائے تو تناول فرمائیے۔

More From Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding