Chatpata Paneer Cake Tips in Urdu - Chatpata Paneer Cake Totkay - Tip No. 1732

Urdu Totkay Chatpata Paneer Cake چٹ پٹا پنیر کیک (Tip No. 1732) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chatpata Paneer Cake Recipe In Urdu

چٹ پٹا پنیر کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1732

اجزاء:
مٹر کے دانے ایک کپ
پھول گوبھی کے پھول چار عدد (بڑے)
گاجر ایک عدد(درمیانہ سائز کی)
پنیر (چھوٹی چھوٹی کٹی ہوئی) ایک کپ
نمک 3/4چائے کا چمچ
تازہ پسی ہوئی کالی مرچ ذائقہ کے لئے
تازہ ہرے دھنیے کے پتے ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک عدد(بڑا)
وائٹ سوس بنانے کے لئے:
مٹر کے دانوں کو بوائل کر یں اور اُن کا رُخ تبدیل کرتے رہیں۔ پھر گوبھی اور گاجر کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔
وائٹ سوس:
دودھ اور آٹے کو اُبالیں ۔ اس دوران چمچ سے اچھی طرح ہلائیں تاکہ وہ بالکل ایک سے ہو جائیں ۔ پھر اس میں مٹر ،پھول گوبھی ،گاجر، نمک اور کالی مرچ ملائیں۔ ڈھکن دے کر اس وقت تک پکاتے رہیں جب تک کہ یہ گاڑھا نہ ہو جائے۔ پنیر ڈالیں اور چولہے سے ہٹا لیں۔ ایک بیکنگ ڈش پر تھوڑا ساتیل لگائیں اور اس میں سبزیوں کا آمیزہ اُنڈیل دیں۔ پھر اس کو پہلے سے گرم کر دہ اوون میں 200سینٹی گریڈیا 400فارن ھائیٹ پر 15سے 20منٹ تک بیک کر یں۔ بعد میں دھنیے کے پتوں اور کٹے ہوئے ٹماٹر کے ساتھ سجا کر پیش کر یں۔

More From Baked Dishs