Mexican Pie Tips in Urdu - Mexican Pie Totkay - Tip No. 1741

Urdu Totkay Mexican Pie میکسیکن پائی (Tip No. 1741) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mexican Pie Recipe In Urdu

میکسیکن پائی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1741

اجزاء:
ہڈیوں کے بغیر (بون لیس) چکن 150گرام (چھوٹا چھوٹا کٹا ہوا)
ٹماٹر (بڑا) ایک عدد(کٹا ہوا)
پیاز(کٹا ہوا) کپ
شملہ مرچ کپ
مکئی کے دانے(پکے ہوئے) کپ
لہسن کی پوتھی (پسی ہوئی) ایک عدد
چلی پاؤڈر چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچ
نمک ذائقہ کے لئے
خالص تیل دو چائے کے چمچ
پنیر کپ (چھوٹی چھوٹی کٹی ہوئی)
بیر ونی تہہ (crust) بنانے کے لئے :
مکئی کا آٹا کپ
چکن سٹاک کپ
زیرہ پاؤڈر چٹکی بھر
چلی پاؤڈر چٹکی بھر
ترکیب:
تیل کو ایک برتن میں گرم کر یں اور اس میں چکن (بون لیس) ڈال کر درمیانی آنچ پر ہلاتے ہوئے پانچ منٹ تک ایسے پکائیں کہ وہ ہر طرف سے براؤن ہو جائے۔ پھر پنیر کے سوا باقی تمام اجزاء ڈال دیں اور آنچ ہلکی کر کے پانچ منٹ تک پکا ئیں۔ ایک بیکنگ ڈش لیکر اُس پر ہلکا سا تیل لگائیں پھر چکن مکسچر کو اس میں ڈال کر اُوپر پنیر ڈال دیں ۔ ساتھ ہی سٹاک کو سوس پین میں اُبالیں، یاد رہے کہ اس میں چربی بالکل نہ ہو ۔ اس میں مکئی کا آٹا، زیرہ پاؤڈر اور چلی پاؤڈر شامل کر یں۔ ہلکی آنچ پر مسلسل ہلاتے ہوئے اتنا پکائیں کہ سارا آمیزہ گاڑھا ہو جائے، غالباََ تین منٹ تک پکانا کافی ہو گا۔ پھر اس آمیزہ کو فوراََ بیکنگ ڈش میں پنیر کے اُوپر ہی ڈال دیں۔
پھر اسے ایک جیسا کر یں اور اس بات کا یقین کر یں کہ اُوپر والا آمیزہ یکسا ں طور پر ہر طرف تقسیم ہو ا ہے۔ آخر میں ڈش اوون میں رکھ کر 200سنٹی گریڈ یا 400فارن ھائیٹ پر 20سے25منٹ یا اس وقت تک بیک کر یں کہ بیرونی آمیزہ گولڈن براؤن اور اندونی اجزاء اُچھلنے کو دنے لگیں۔ اس ڈش کو گرم گرم پیش کر یں۔

More From Baked Dishs