Beef Chilli Sauce Main Tips in Urdu - Beef Chilli Sauce Main Totkay - Tip No. 2045

Urdu Totkay Beef Chilli Sauce Main بیف چلی سوس (Tip No. 2045) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef Chilli Sauce Main Recipe In Urdu

بیف چلی سوس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2045

بغیر چربی کے گائے کا گوشت 500گرام
سرکہ 50ملی لیٹر
چلی آئل 25ملی لیٹر
ادرک 25گرام
سوئی سوس پانچ گرام
سیسم سیڈ (سیسم کے بیج) دس گرام
آئل ایک لیٹر (75ملی لیٹر صرف ہوتا ہے)
سکالئین پیاز 50گرام
چینی 25گرام
نمک پانچ گرام
ایم ایس جی پانچ گرام
پیپر کارن 20عدد
خشک چلی پیپر 15گرام
ترکیب تیاری:
گائے کے گوشت کے ٹکڑے کر لیں۔ پیاز حصوں میں کاٹئے۔ ادرک سلائسوں میں کاٹیں۔ چلی پیپر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر یں۔ سیسم کے بیج روسٹ کر یں۔ یہاں تک کہ کُرکرے ہوجائیں۔ گائے کے گوشت میں نمک ، ادرک ،پیاز کا آمیزہ رچائیں۔ ایک گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔
پکانے کی ترکیب:
گائے کا گوشت ہیٹ پروف پیالے میں ڈالیں ۔ بھاپ دان میں رکھ دیں۔ پکائیں حتیٰ کہ پک جائے۔ ٹھنڈا ہونے کے لیے باہر نکال لیں۔ اسے لچھوں میں کاٹ لیں۔ جوچار سینٹی میٹر لمبے اور ایک سینٹی میٹر چوڑے ہوں۔ ایک پین میں تیل گرم کر یں کہ گرم ہو جائے۔ گائے کا گوشت ڈال کر ڈیپ فرائی کر یں۔ اور پین آگ پر سے ہٹا کر گائے کا گوشت نکال لیں۔
تمام تیل بھی پین سے نکال لیں لیکن 25ملی لیٹرپیپر کارن شامل کر یں اور ان کو یہاں تک فرائی کر یں کہ جل جائیں پیپر کارن نکال دیں۔ اب چلی پیپرز کو اتنا فرائی کر یں کہ ان کی رنگت ارغوانی کالے رنگ کی ہوجائے۔ پیاز اور ادرک شامل کر کے چند سیکنڈ کے لیے سٹر فرائی کر یں۔ سٹاک سوئی سوس، چینی اور بقایا سرکہ اس میں ڈال دیں۔ بیف اس میں شامل کر یں۔ جوش دلائیں۔ آنچ دھیمی کر یں اور ابا لیں۔ جب سوس تقریباََ مکمل طور پر پکانے میں صرف ہو جائے۔ اس میں ایم ایس جی شامل کر دیں۔ جب سوس ذراسی بھی باقی نہ جائے تو چلی آئل ڈال دیں۔ پلیٹ میں منتقل کر دیں اور پیش کر یں۔ مٹن (بکرے کا گوشت بھی) اسی طریقے سے تایر کیا جا سکتا ہے۔

More From Chinese Beef Or Meat