Quick Kidney Tips in Urdu - Quick Kidney Totkay

کوئیک کڈنی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Quick Kidney Recipe In Urdu

اشیاء:
گُردے(بکرے کے) دو عدد(دھو کر ابال لیں)
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ(کُٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
ہری مرچ ایک عدد(باریک کٹی ہوئی)
قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچہ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ
تیل تین کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا گارنشنگ کے لئے
لہسن(کدوکش کیا ہوا) ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
گُردے کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ تیل گرم کر یں اس میں گُردے کے پیس ڈال کر فرائی کر لیں۔ لائٹ براؤن ہو جائے تو لہسن ڈالیں خوشبو آنے لگے تو اس میں نمک، کٹی ہوئی لال مرچ ہلدی پاؤڈر ڈال کر 2منٹ تک بھونیں۔ اس کے بعد اس میں ہری مرچ، قصوری میتھی، گرم مصالحہ پاؤڈر، لیموں کا رس، ہرا دھنیا ڈال کر مکس کر یں اور گرم گرم سرو کر یں۔ پراٹھوں کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Gosht Aur Beef - مزید