Broccoli Fried Rice Tips in Urdu - Broccoli Fried Rice Totkay - Tip No. 6517

Urdu Totkay Broccoli Fried Rice بروکولی فرائیڈ رائس (Tip No. 6517) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Broccoli Fried Rice Recipe In Urdu

بروکولی فرائیڈ رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6517

چکن بریسٹ کو صاف دھو کر اسٹرپس میں کاٹ لیں پھر اسے نمک ،لہسن سرکہ اور کالی مرچ سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
پھول گوبھی اور بروکولی کو کچھ دیر پانی میں بھگو کر صاف دھو کر خشک کرلیں اور چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں پھر انھیں چاپر میں چوپ کرلیں ۔گاجر، ہری پیاز اور شملہ مرچ کو بھی باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
پھیلی ہوئی کڑاہی میں کوکنگ آئل میں ہری پیاز کے سفید حصے کو تین سے چار منٹ فرائی کریں پھر اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں پھول گوبھی اور بروکولی کا مکسچر ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں ،گاجر ،شملہ مرچ اور ہری پیاز بھی شامل کرکے فرائی کریں اور اس میں سفید مرچ اور سویا ساس چھڑ ک کر دو چمچ کی مدد سے ملاتے ہوئے پھینٹا ہوا انڈا ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اتار لیں۔

More From Pulao Pilaf