Cheese Stuffed Chicken Balls Tips in Urdu - Cheese Stuffed Chicken Balls Totkay - Tip No. 6854

Urdu Totkay Cheese Stuffed Chicken Balls چیز اسٹفڈ چکن بالز (Tip No. 6854) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Cheese Stuffed Chicken Balls Recipe In Urdu

چیز اسٹفڈ چکن بالز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6854

چکن کو باریک چوپ کر لیں اور ایک پیالے میں ادرک لہسن،نمک،کالی مرچ،لال مرچ،چینی،میٹھا سوڈا،ایک انڈا،سویا ساس،چوپ کی ہوئی ہری پیاز اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور چکن کو اس میں میرینیٹ کرکے فریج میں رکھ دیں۔
موزریلا چیز کے چھوٹے ٹکڑے کرکے فریزر میں رکھ کر سخت کر لیں۔
چکن کو فریج سے نکال کر اس کے بالز بنائیں اور درمیان میں چیز رکھ کر اچھی طرح بند کر دیں۔
ان بالز کو پہلے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کر لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں سنہری فرائی کر لیں۔

More From Murgh Pakwan