Chicken Pasanday Roll Tips in Urdu - Chicken Pasanday Roll Totkay - Tip No. 6130

Urdu Totkay Chicken Pasanday Roll چکن پسندے رول (Tip No. 6130) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Pasanday Roll Recipe In Urdu

چکن پسندے رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6130

 چکن بریسٹ کے پتلے پارچے کاٹ کر انھیں نمک،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن اور کٹی ہوئی لال مرچ سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں ۔
پالک کو صاف دھو کر باریک چوپ کرلیں ۔
نان اسٹک فرائینگ پین میں مکھن ڈال کر پالک کو تیز آنچ پر اتنی دیر فرائی کریں کہ اس کا اپنا پانی خشک ہوجائے،پھر اس میں نمک ،کالی مرچ اور کش کیا ہوا چیز ملا کر چولہے سے اتارلیں ۔
تھوڑی سی ٹھنڈی کرکے پالک کو پارچوں کے درمیان میں رکھ کررول کرلیں اور اچھی طرح دھا گہ باندھ کر محفوظ کرلیں ۔
فرائینگ پین میں کوکنگ آئل میں ان رولز کو سنہری فرائی کرلیں ۔
گریوی بنانے کے لئے باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں ،پھر اس میں ادرک لہسن ،نمک،لال مرچ ،دھنیا اور ہلدی ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں ۔
چوپ کئے ہوئے ٹماٹر اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پیاز گلنے تک پکائیں ،اچھی طرح تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں پھر اس میں فرائی کئے ہوئے چکن رولز ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں ۔

More From Murgh Pakwan