Chicken Nizami Tips in Urdu - Chicken Nizami Totkay - Tip No. 6899

Urdu Totkay Chicken Nizami چکن نظامی (Tip No. 6899) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Nizami Recipe In Urdu

چکن نظامی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6899

چکن کو صاف دھو کر رکھ لیں۔ناریل میں آدھی پیالی ٹھنڈا پانی ڈال کر بلینڈ کرکے کوکونٹ ملک بنا لیں۔
کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔اس دوران لال مرچیں،زیرہ اور خشخاش کو ہلکا سا بھون کر گرم مصالحہ ملا کر باریک پیس لیں۔
پیاز سنہری ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن،پسا ہوا مصالحہ،نمک اور ہلدی ڈال کر بھونیں۔
پھر چکن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
پندرہ سے بیس منٹ پکانے کے بعد اس میں کوکونٹ ملک،پھینٹا ہوا دہی،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔
چکن جب مکمل گلنے پر آجائے تو اس میں گرم دودھ میں ملا ہوا زعفران اور کریم ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر شیرمال یا تافتان کے ساتھ شروع کریں۔

More From Murgh Pakwan