Besan Ka Paratha Tips in Urdu - Besan Ka Paratha Totkay - Tip No. 6789

Urdu Totkay Besan Ka Paratha بیسن کا پراٹھا (Tip No. 6789) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Besan Ka Paratha Recipe In Urdu

بیسن کا پراٹھا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6789

آلوؤں کو ابال کر چھیل کر میش کر لیں،پیاز کو باریک کاٹ لیں اور لہسن کو کچل کر رکھ لیں۔
کڑاہی میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ گرم کرکے پیاز اور لال مرچوں کو فرائی کرکے نکال لیں اور ہلکا ہلکا کوٹ لیں یا گرائنڈ کر لیں۔
اس کو دوبارہ سے کڑاہی میں ڈالیں اور لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں،پھر آلو،نمک اور ہلدی شامل کر لیں۔دو سے تین منٹ بھون کر اتار لیں اور اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں۔
بیسن اور آٹے کو ملا کر اس میں نمک اور آلو کا بھرتہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں،پھر اس میں حسب ضرورت پانی ڈالتے ہوئے ذرا سخت سا گوندھ لیں۔
پیڑے بنا کر ہلکے ہاتھ سے چھوٹے چھوٹے پراٹھے بیلیں اور کوکنگ آئل کے ساتھ فرائی کر لیں۔

More From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha