Creamy Chicken Tips in Urdu - Creamy Chicken Totkay - Tip No. 7729

Urdu Totkay Creamy Chicken کریمی چکن (Tip No. 7729) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Creamy Chicken Recipe In Urdu

کریمی چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7729

چکن بریسٹ کو دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھیں پھر اس کے پارچے کاٹ لیں۔دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں۔

پیاز کو باریک آملیٹ کی طرح چوپ کر لیں، فرنچ بین کے دو دو ٹکڑے کر لیں اور آلو اور گاجر کے سلائس کاٹ لیں۔

مارجرین یا مکھن میں نمک اور کالی مرچ ملا کر اسے اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس مکسچر سے چکن کے پارچوں کو میرینیٹ کر لیں۔پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

نمک ملے ابلتے ہوئے گرم پانی میں آلو، گاجر اور پھلیوں کو چار سے پانچ منٹ اُبال کر پانی چھان لیں۔

نان اسٹک فرائنگ پین کو چولہے پر رکھ کر ایک سے دو منٹ کے لئے گرم کر لیں اور اس میں میرینیٹ کئے ہوئے چکن کے پارچوں کو تیز آنچ پر الٹ پلٹ کرتے ہوئے سنہرے فرائی کر کے نکال لیں۔

اسی فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ کے لئے گرم کر لیں اور اس میں ابلی ہوئی سبزیوں کو نمک اور کالی مرچ چھڑک کر تیز آنچ پر فرائی کر کے نکال لیں۔

پھر اسی فرائنگ پین میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ کے لئے گرم کر لیں اور اس میں پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں۔

اس میں مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر ایک منٹ چمچ چلائیں اور یخنی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں، درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب اُبال آنے لگے تو اس میں فرائی کی ہوئی چکن ڈالیں اور ایک سے دو منٹ پکانے کے بعد اس میں ہلکی سی پھینٹی ہوئی کریم ڈال کر چولہے سے اُتار لیں۔

اس مزیدار کریمی چکن کا فرائی سبزیوں کے ساتھ لطف اُٹھائیں۔

More From Murgh Pakwan