Murgh Sabz Gravy Tips in Urdu - Murgh Sabz Gravy Totkay - Tip No. 7095

Urdu Totkay Murgh Sabz Gravy مرغ سبز گریوی (Tip No. 7095) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murgh Sabz Gravy Recipe In Urdu

مرغ سبز گریوی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7095

چکن کے پارچوں کو صاف دھو کر ان پر دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل،نمک اور ادرک لہسن لگا کر فریج میں رکھ دیں۔
شملہ مرچ،ہری پیاز،ہرا دھنیا،پودینہ اور ہری مرچوں کو باریک کاٹ کر ان پر چینی چھڑک لیں،تاکہ ان کی رنگت کھلی ہوئی رہے۔
پھر ان تمام چیزوں میں دہی اور کاٹج چیز ملا کر بلینڈ کر لیں۔
پھیلی ہوئی کڑاہی میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں بلینڈ کئے ہوئے مصالحے کو فرائی کریں۔
چار سے پانچ منٹ بعد اس میں چکن شامل کر دیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔
پھر اس پر کریم کو ہلکا سا پھینٹ کر ڈالیں اور بغیر ڈھکے پانچ سے سات منٹ پکا کر چولہے سے اُتار لیں۔
اس مزیدار مرغ سبز گریوی کو حسب پسند پراٹھے یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Murgh Pakwan