Crispy Finger Fish With Chips Tips in Urdu - Crispy Finger Fish With Chips Totkay - Tip No. 7352

Urdu Totkay Crispy Finger Fish With Chips کرسپی فنگر فش ودھ چپس (Tip No. 7352) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Crispy Finger Fish With Chips Recipe In Urdu

کرسپی فنگر فش ودھ چپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7352

فنگر فش کو دھو کر اس میں ہلدی پاؤڈر،نمک اور 2-3 کھانے کے چمچے سرکہ لگا کر 10-15 منٹ کیلئے ایک طرف رکھیں اس کے بعد خوب اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔
ایک پیالے میں فنگر فش ڈال کر اس میں سرکہ،نمک،سفید مرچ پاؤڈر،لہسن پیسٹ،مسٹرڈ پیسٹ،فش سوس ڈال کر مکس کریں اور 30-40 منٹ تک میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔
بند گوبھی میں مایونیز مکس کر کے کول سلاد تیار کر لیں۔
کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں آلو ڈال کر فنگر چپس تل کر نکال لیں۔
میرینیٹ کی ہوئی فنگر فش کو میدے اور کارن فلور کے مکسچر سے کوٹ کر کے گرم تیل میں درمیانی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں۔
فش فنگرز کی رنگت گولڈن ہو جائے تو نکال کر کچن پیپر پر رکھیں۔
سرونگ ڈش میں فرائیڈ فنگر فش رکھیں فنگر چپس اور کول سلاد رکھیں اور گارنش کر کے مزیدار کرسپی فنگر فش ودھ چپس سے لطف اندوز ہوں۔

More From Machli Ke Pakwan