Masaledar Batair Tips in Urdu - Masaledar Batair Totkay - Tip No. 6673

Urdu Totkay Masaledar Batair مصالحے دار بٹیریں (Tip No. 6673) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masaledar Batair Recipe In Urdu

مصالحے دار بٹیریں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6673

بٹیروں کو اچھی طرح صاف کرکے دھو لیں،ان پر نمک اور ادرک لہسن مل کر رکھ دیں۔
خشک فرائنگ پین میں دھنیا،زیرہ اور لال مرچوں کو بھون لیں اور ان کو کچی پیاز کے ساتھ پیس لیں۔
پین میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں اور ان میں بٹیروں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
اسی پین میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑالیں اور پسی ہوئی مصالحہ ملی ہوئی پیاز کو بھونیں۔
جب پیاز کا اپنا پانی خشک ہو جائے اور وہ سنہری ہونے پر آجائے تو اس میں فرائی کیے ہوئے بٹیریں ڈال کر ملائیں اور پھینٹی ہوئی دہی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب بٹیریں گلنے پر آجائے تو ہلکا سا بھون کر پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

More From Pakistani Cuisine