Microwave Nargisi Kofta Tips in Urdu - Microwave Nargisi Kofta Totkay - Tip No. 7136

Urdu Totkay Microwave Nargisi Kofta مائیکرو ویو نرگسی کوفتہ (Tip No. 7136) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Microwave Nargisi Kofta Recipe In Urdu

مائیکرو ویو نرگسی کوفتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7136

چوپر میں قیمہ‘پیاز‘ادرک‘ہرا دھنیا‘ہری مرچیں اور گرم مصالحہ ڈال کر پیس کر پیالے میں نکال لیں۔
اس میں انڈا اور بریڈ کرمبز ڈال کر مکس کر دیں۔
قیمہ کی بال بنائیں اور بیچ میں اُبلا ہوا انڈا رکھ کر نرگسی کوفتہ بنا کر باقی تمام کوفتے اسی طرح بنا لیں اور تھوڑی دیر فریزر میں رکھیں۔
مائیکرو ویو اوون کو ہائی ہیٹ پر گرم کر لیں اور ایک بیکنگ ڈش میں کوفتے رکھ کر اوپر سے تیل چھڑک دیں ہائی ہیٹ پر 20 منٹ پکائیں درمیان میں کوفتے اُلٹ پلٹ کرتی رہیں۔
بیکنگ ڈش میں ہائی ہیٹ پر تیل گرم کرکے الائچی ڈال دیں کڑکڑا جائے تو نمک‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘لال مرچ پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘جائفل جاوتری پاؤڈر اور بادام کا پیسٹ ڈال کر ہائی ہیٹ پر 3 منٹ پکائیں۔
گرائنڈر میں دہی اور براؤن کی ہوئی پیاز ڈال کر پیس کر مصالحے میں شامل کرکے مزید 4-5 منٹ پکائیں تیل الگ ہو جائے تو 1 گلاس گرم پانی ڈال کر 5 منٹ پکا کر اوون سے نکال لیں۔
سرونگ ڈش میں کوفتے رکھ کر اوپر سے گریوی ڈالیں اور تافتان کے ساتھ شروع کریں۔

More From Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka