Doner Kebab Tips in Urdu - Doner Kebab Totkay - Tip No. 4041

Urdu Totkay Doner Kebab دونیر کباب (Tip No. 4041) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Samosa, Pakora, Kabab And Snacks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Doner Kebab Recipe In Urdu

دونیر کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4041

گوشت کے پارچوں کو ایک پیالے میں ڈال کر اس میں 2کھانے کے چمچے لہسن، ادرک پیسٹ، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، پپیتا پیسٹ، دہی اور پیاز کا رس ملا کر رات بھر میرینیٹ ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں
کاجو اور بادام کو پیس کر مکس کر کے گوشت کو مزید 3-4گھنٹوں تک میرینیٹ ہونے دیں
اس کے بعد گوشت کو پیس کر قیمہ بنا لیں
اب اس میں کٹی ہوئی لال مرچیں، ایک کھانے کا چمچہ ادرک پیسٹ اور انار دانہ ڈال کر مکس کر یں
اب ڈبل روٹی کی سلائسز کو بھی نچوڑ کر قیمے کے آمیزے میں شامل کر یں اور قیمے کے کوفتے بنا کر سیخوں پر فاصلے سے پرولیں
انگیٹھی میں کوئلے دھکا کر کوفتے کی سیخوں کو انگیٹھی پر رکھ کر کوفتوں کے گولڈن ہونے تک باربی کیو کر لیں یا تل لیں
مزیدار دونیر کباب تیار ہیں
سرونگ ڈش میں نکال کرنان پراٹھوں کے ساتھ سرو کر یں

More From Punjabi Samosa, Pakora, Kabab And Snacks