Fruit Custard 2 Tips in Urdu - Fruit Custard 2 Totkay - Tip No. 2777

Urdu Totkay Fruit Custard 2 فروٹ کسٹرڈ (Tip No. 2777) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Jelly Aur Custard in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fruit Custard 2 Recipe In Urdu

فروٹ کسٹرڈ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2777

اشیاء:
کسٹرڈ دو پیکٹ
کیلے چار عدد
انگور 100گرام
دودھ ایک لیٹر
چینی آدھی پیالی
ترکیب:
کیلے چھیل کر گول قتلے کاٹ لیجئے اور انگور کے دانے ڈنڈیوں سے علیحدہ کر کے صاف کر لیجئے۔دودھ دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ تھوڑے سے دودھ یا پانی میں کسٹرڈ گھول لیجئے۔ جب دودھ ابلنے لگے تو اس میں کسٹرڈ ڈال دیجئے اور ساتھ ساتھ چمچہ ہلاتے جائیے تاکہ گٹھلی نہ بننے پائے۔ تھوڑا سا گاڑھا ہونے پر چینی ڈال دیجئے اورمزید پکائیے۔ گاڑھا ہونے پر اتار لیجئے۔اب ایک شیشے کے پیالے میں آدھا کسٹرڈ ڈالیے۔ اس کے بعدکیلے کے قتلے اور انگور کے دانے ڈال کر اوپر باقی کسٹرڈ ڈال دیجئے اور ٹھنڈا کر کے فریج میں رکھ دیجئے۔ جم جائے تو نکال کر شوق فرمائیے۔

More From Jelly Aur Custard