Sooji Or Dahi Ka Halwa Tips in Urdu - Sooji Or Dahi Ka Halwa Totkay - Tip No. 6355

Urdu Totkay Sooji Or Dahi Ka Halwa سوجی اور دہی کا حلوہ (Tip No. 6355) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sooji Or Dahi Ka Halwa Recipe In Urdu

سوجی اور دہی کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6355

دہی کو موٹے سوتی کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں تاکہ تمام پانی نکل جائے۔جب دہی کا اپنا پانی نکل جائے تو اسے پیالے میں ڈال کر اس میں کسٹرڈ پاؤڈر اور سوجی مکس کریں۔
بھاری پیندے کی کڑاہی میں کوکنگ آئل میں الائچی کے دانے ڈال کر کڑ کڑالیں پھر اس میں دہی اور سوجی ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
جب سوجی کی رنگت بادامی ہو جائے تو اس میں چینی شامل کریں اور چمچ چلاتی رہئے تاکہ چینی اپنا پانی چھوڑ دے۔جب چینی کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں میوہ ڈال کر مکس کریں۔
کیوڑہ ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر چار سے پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
خوبصورت سی ڈش میں نکال کر بادام پستوں سے سجا کر گرم گرم منفرد سوجی کا حلو ہ پیش کریں۔

More From Halwa Jaat