Ice Cream Sadah Tips in Urdu - Ice Cream Sadah Totkay - Tip No. 2785

Urdu Totkay Ice Cream Sadah آئس کریم سادہ (Tip No. 2785) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Homemade Icecream in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Ice Cream Sadah Recipe In Urdu

آئس کریم سادہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2785

اشیاء:
دودھ ایک لیٹر
الائچی سبز 8عدد
چینی حسب ضرورت
برف تین کلو
نمک 100گرام
قلمی شورہ 50گرام
ترکیب:
آئس کریم مشین کو اچھی طرح صاف کر لیجئے۔ دودھ میں حسب ضرورت چینی ملائیے اور دودھ کو پکاپکا کرگاڑھا کر لیجئے۔ الائچی کے دانے پیس کر دودھ میں ملا دیجئے اور یہ تیارشدہ دودھ ٹھنڈا کر کے آئس کریم مشین کے ڈبے میں ڈال دیجئے اور ڈھکنا خوب اچھی طرح سے بند کر دیجئے۔ برف کوٹ کر اس میں نمک اور قلمی شورہ ملا کر دودھ والے ڈبے کے چاروں طرف بھر دیجئے اور دس پندرہ منٹ پڑا رہنے دیجئے۔ اب مشین کی ہتھی کو گھمانا شروع کیجئے اور تیز تیز چلاتے جائیے۔ تقریباً 4/3گھنٹے تک مشین چلائیے۔ برف کم ہو جائے تو اور ڈال دیجئے۔ آئس کریم جب جمنے کے قریب ہو گی تو مشین کی ہتھی سخت ہوتی جائے گی۔ اب دودھ والے ڈبے کا ڈھکنا ذرا سا اُٹھا کر دیکھ لیجئے۔ آئس کریم جم گئی ہو تو ہتھی گھما نا بند کر دیجئے اور آئس کریم کپ یا پلیٹ میں ڈال کر پیش کیجئے۔
اگر مشین کی بجائے فریج سے آئس کریم تیار کرنا ہو تو تیار شدہ دودھ سانچے میں ڈال کر آئس بکس میں رکھ دیجئے۔ تقریباً چار گھنٹے بعد آئس کریم جم کر تیار ہو جائے گی۔ حسب پسند اس آئس کریم میں بادام ، پستہ وغیرہ کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

More From Homemade Icecream