Kanafeh Tips in Urdu - Kanafeh Totkay - Tip No. 6647

Urdu Totkay Kanafeh کنافہ (Tip No. 6647) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Seviyan Aur Sheer Khurma in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kanafeh Recipe In Urdu

کنافہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6647

چینی میں پسی ہوئی الائچی اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے گاڑھا سا شیرہ تیار کر لیں اور عرق گلاب شامل کرکے چولہے سے اتار لیں۔
دودھ میں کنڈینسڈ ملک ڈال کر ہلکی آنچ پر ابالیں اور اچھی طرح ابال آنے پر اس میں فریش کریم اور کارن فلار (تین چمچ ٹھنڈے دودھ میں گھول کر) شامل کریں اور چمچ چلاتے ہوئے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
مکسچر گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں اور دونوں طرح کے چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے فریج میں رکھ دیں۔
سویوں کو چورا کرکے دو حصے کر لیں اور ایک حصے میں ایک چوتھائی پیالی پگھلا ہوا مکھن ملا کر اسے بیکنگ ٹرے میں دبا کر لگا دیں۔
اس پر اچھی طرح ٹھنڈا کیا ہوا کسٹرڈ ڈالیں اور اوپر سے سویوں کے دوسرے حصے میں پگھلا ہوا مکھن ملا کر اوپر سے دبا کر لگائیں۔ پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180Cپر بیکنگ ٹرے کو رکھ کر اسے دس سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔

More From Seviyan Aur Sheer Khurma