Kheer Badam Pistay Wali Tips in Urdu - Kheer Badam Pistay Wali Totkay - Tip No. 2754

Urdu Totkay Kheer Badam Pistay Wali کھیر بادام پستے والی (Tip No. 2754) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fruit Chat, Fruit And Dried Fruits Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kheer Badam Pistay Wali Recipe In Urdu

کھیر بادام پستے والی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2754

اشیا:
دودھ ایک لیٹر
چاول 50گرام
چینی 250گرام
بادام کی گری 30گرام
پستہ 15گرام
کیوڑا کھانے والے دو چمچے
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
چاول چن کر اور دھو کر تھوڑے سے پانی میں ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ایک ابال آجانے کے بعد چاول نچوڑ کر ڈال دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ چاول گل کر دودھ میں مل جائیں تو چینی ڈال دیجئے اور گھوٹنے سے اچھی طرح گھوٹ لیجئے۔ کھیر گاڑھی ہو جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بعد کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ دو منٹ ڈھکنا بند رکھیے۔ دو منٹ بعد ڈھکنا کھول کر کھیر میں اچھی طرح چمچہ چلا دیجئے۔ پھر حسب پسند ڈش وغیرہ میں ڈال کر رکھ دیجئے۔ ٹھنڈی ہو جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے اور پستہ باریک کتر کر چھڑک دیجئے مزید ار کھیر تیار ہے۔

More From Fruit Chat, Fruit And Dried Fruits Dishes