Pasta Kheer Tips in Urdu - Pasta Kheer Totkay - Tip No. 7364

Urdu Totkay Pasta Kheer پاستا کھیر (Tip No. 7364) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Firni Aur Kheer in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pasta Kheer Recipe In Urdu

پاستا کھیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7364

الائچی کے دانے نکال کر کوٹ لیں اور بادام پستے باریک کاٹ لیں۔
پین میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں الائچی اور بادام پستے ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں دودھ ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب اُبال آ جائے تو آنچ ہلکی کر کے پندرہ سے بیس منٹ پکائیں اور اس میں اسپیگھیٹی ڈال دیں۔
ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب اسپیگھیٹی اچھی طرح گل جائے تو اسے چولہے سے اُتار کر تھوڑا سا ٹھنڈا کر لیں اور بلینڈر میں ڈال کر ایک سے دو منٹ کے لئے بلینڈ کر لیں۔
دوبارہ پین میں ڈال کر اس میں کنڈینسڈ ملک ڈال کر ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔
ڈش میں نکال کر فریزر میں رکھ کر اس مزیدار کھیر کو ٹھنڈی کر لیں پھر باریک کٹے ہوئے بادام پستوں سے سجا کر شروع کریں۔

More From Firni Aur Kheer