Khashkhash Chicken Tips in Urdu - Khashkhash Chicken Totkay - Tip No. 7317

Urdu Totkay Khashkhash Chicken خشخاش چکن (Tip No. 7317) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khashkhash Chicken Recipe In Urdu

خشخاش چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7317

خشخاش کو کچھ دیر بھگو کر سل پر پیس لیں۔
پیاز لال کرکے الگ نکال لیں اور اس کا چورا کر لیں۔
ٹماٹر باریک پیس لیں۔
گوشت کو دہی میں لگا کر میرینیٹ کر لیں۔
ایک بڑی دیگچی میں تیل گرم کرکے ہلکی آنچ پر خشخاش کو ڈارک براؤن ہونے تک بھون لیں مسلسل چمچہ چلاتے رہیں۔
ڈارک براؤن ہو جائے تو اس میں چورا کی ہوئی پیاز‘ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
جب تیل الگ ہونے لگے تو اس میں جائفل جاوتری پاؤڈر‘نمک‘کُٹی ہوئی سرخ مرچیں‘ہلدی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں دہی لگی چکن ڈال کر گلنے تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اور پھر جب چکن تیار ہو جائے تو اسے گرم گرم نان یا روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Murgh Pakwan