Machli Kay Munfarid Kabab Tips in Urdu - Machli Kay Munfarid Kabab Totkay - Tip No. 2888

Urdu Totkay Machli Kay Munfarid Kabab مچھلی کے منفرد کباب (Tip No. 2888) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Kabab Aur Fish Cutlets in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Kay Munfarid Kabab Recipe In Urdu

مچھلی کے منفرد کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2888

اشیاء:
مچھلی آدھ کلو
آلو ایک چھٹانک
پیاز ایک چھٹانک
انار دانہ 8دانے
ہرا دھنیا حسب ضرورت
سبز مرچ تین عدد
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک ٹی اسپون
نمک حسب پسند
گھی ایک پاؤ
سرخ مرچ حسب پسند
ترکیب:
مچھلی کو دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں۔ دیگچی میں ایک کلو پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ تھوڑا سا نمک ڈالیں۔ پانی ابلنے لگے تو مچھلی کے ٹکڑے اس میں ڈال دئیے جائیں۔ اچھی طرح ابلنے کے بعد اتار لیں۔ پانی نچوڑ کر مچھلی کے ٹکڑے ایک پلیٹ میں رکھ لیں۔ آلو کے ٹکڑے چھیل کر کاٹ لیں۔ پیاز بھی کاٹ لیں۔ فرائی پین میں تھوڑا سا گھی گرم کر یں اور اس میں پیاز ڈال کر بادامی کر لیں۔ پھر نکال کر الگ الگ رکھ لیں۔ اب اسی گھی میں آلو کے ٹکڑے بادامی کر کے نکال لیں اور الگ رکھ دیں۔ مچھلی کے ابلے ہوئے ٹکڑوں میں سے کانٹے مکمل طور پر نکال لیں۔ کھال بھی الگ کر دی جائے۔ ان ٹکڑوں کو سل پر باریک پیس لیا جائے۔ آلو کے ٹکڑوں اورپیاز کو بھی سل پر باریک پیس لیا جائے اور تینوں چیزوں کو اچھی طرح ملا لیں۔ ہرا مصالحہ ،گرم مصالحہ، انار دانہ نمک اور مرچ بھی پیس کر مچھلی میں شامل کر لیں۔ ایک مرتبہ ان سب چیزوں کو سل پر پیس لیں تاکہ سب چیزیں یک جان ہو جائیں۔ شامی کبابوں کی طرح ان کی بھی ٹکیاں بنالی جائیں اور پھر فرائی پین میں گھی گرم کر کے انہیں اچھی طرح تل لیں۔ ان کبابوں کو انڈہ اور ڈبل روٹی کا چورا لگاکر بھی تلاجا سکتا ہے۔ اس طرح نہایت لذیذ کباب تیار ہوں گے۔

More From Machli Ke Kabab Aur Fish Cutlets