Machli Ka Saag Tips in Urdu - Machli Ka Saag Totkay - Tip No. 2864

Urdu Totkay Machli Ka Saag مچھلی کا ساگ (Tip No. 2864) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Ka Saag Recipe In Urdu

مچھلی کا ساگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2864

اشیاء:
مچھلی آدھ کلو
سرسوں کا ساگ آدھ کلو
گھی ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
سویا آدھ کلو
پیاز ایک ڈل
سرخ مرچ ڈیڑھ ٹی اسپون
ٹماٹر 50گرام
دھنیا ایک ٹی اسپون
لہسن ڈیڑھ ٹی اسپون
سفید زیرہ ایک ٹی اسپون
ادرک دو ٹی اسپون
خشخاش آدھی اسپون
گرم مصالحہ ایک ٹی اسپون
ترکیب:
مچھلی کو صاف کر کے اس کے ایک ایک انچ کے موٹے گول ٹکڑے کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں۔ سویا اور ساگ کو دھو کر باریک کاٹ لیں۔ ٹماٹروں کو دھوکر باریک کاٹ لیں۔ پیاز چھیل کر باریک لچھے دار کاٹ لئے جائیں۔ ایک دیگچی میں پیاز کے لچھے اور گھی ڈال کر آنچ پر رکھ دیں۔ جب پیاز بادامی ہو جائے تو گھی سے نکال کر کسی پلیٹ میں پھیلا دیں۔ جب یہ ٹھنڈی ہو جائے تو ہاتھ سے مل کر ملیدہ، کر لیں۔ گھی میں سیاہ زیرہ ڈالیں اور پھر فوراًہی گرم مصالحہ کے علاوہ تمام مصالحہ، ادرک، لہسن، پیاز کاملیدہ نمک اور پاؤ بھر پیالی پانی ڈال کر مصالحہ بھون لیا جائے۔ اس کے بعد مچھلی کے ٹکڑے ڈال دیں اور دیگچی کو اوپر سے ڈھانپ دیں اور آنچ دھیمی رکھیں۔ ساگ کا پانی خشک ہو جائے اور گھی چھوڑ دے تو آنچ سے اتار دیں۔ ڈش میں نکالنے کے بعد مصالحہ چھڑک دیں۔

More From Machli Ke Pakwan