Machli Ki Biryani Tips in Urdu - Machli Ki Biryani Totkay - Tip No. 2855

Urdu Totkay Machli Ki Biryani مچھلی کی بریانی (Tip No. 2855) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Ki Biryani Recipe In Urdu

مچھلی کی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2855

شاشیاء:
مچھلی آدھ کلو
چاول آدھ کلو
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک ٹی اسپون
سوکھا دھنیا ایک ٹی اسپون
سفید زیرہ ایک ٹی اسپون
لہسن چار پوتھی بڑی
پیاز ایک پاؤ
گھی ایک پاؤ
نمک حسب پسند
ترکیب:
مچھلی کو دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں( اگر رہو مچھلی ہو تو بہتر ہے)لہسن چھیل لیں۔ اس میں سارا گرم مصالحہ اور نمک ڈال کر پیس لیں۔ یہ لئی سی بن جائے گی۔ اب اس لئی کو مچھلی کے ٹکڑوں میں دونوں طرف اچھی طرح مل دیں اور تقریباً چار پانچ گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ اگر ایک دن رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ ایک برتن میں گھی کڑ کڑائیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو اس میں تل لیں۔ تلتے وقت آنچ دھیمی ہونی چاہئے۔ ورنہ مصالحہ سیاہ ہو جائے گا۔ اس کے بعد اسی گھی میں پیاز سرخ کر لیا جائے اور جب پیاز بادامی رنگت اختیار کر جائے تو مچھلی کے ٹکڑے مصالحہ سمیت اس میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر تک بھونیں۔ جب مصالحہ سرخ ہو جائے تو تھوڑا سا پانی کا چھینٹا دے کر آنچ پر سے اتار لیں۔ اب ایک دوسری دیگچی میں چاول ڈال کر ابال لیں۔ جب چاول تین حصے پک جائیں تو نچوڑ کر پانی نکال دیں اور کھلے منہ کی پتیلی میں دوسری بریانی کی طرح اس میں بھی چاول اور مچھلی و مصالحے کی تہیں لگائیں۔ سب سے اوپر چاولوں کی تہہ ہونی چاہیے۔ منہ بندکر کے دم پر لگا دیں۔ د س پندرہ منٹ کے بعد اتار لیں۔ لذیذ بریانی تیار ہے۔

More From Biryani Aur Pulao