Madrasi Chawal Kebab Tips in Urdu - Madrasi Chawal Kebab Totkay - Tip No. 6879

Urdu Totkay Madrasi Chawal Kebab مدراسی چاول کباب (Tip No. 6879) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Madrasi Chawal Kebab Recipe In Urdu

مدراسی چاول کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6879

قیمے کو صاف دھو کر پین میں ڈالیں اور اس میں نمک،ادرک لہسن اور لال مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
ایک سے دو کھانے کے چمچ بیسن ڈال کر اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں۔
چاولوں کو بھگو کر ابال لیں اور آلوؤں کو ابال کر میش کر لیں۔
پھر چاول اور آلو کو ملا کر اس میں نمک چوپ کی ہوئی ہری مرچیں،ہرا دھنیا اور قصوری میتھی ڈال کر ملا لیں اور ان کی پتلی پتلی ٹکیاں بنا لیں۔
قیمے کو ٹھنڈا کرکے اس کے بھی اسی سائز کی ٹکیہ بنا لیں،دو چاول کی ٹکیہ کے بیچ میں قیمے کی ٹکیہ رکھ کر اچھی طرح دبائیں اور تمام کباب اسی طرح بنا کر فریج میں رکھ دیں۔
نان اسٹک فرائنگ پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے ان کبابوں کو سنہری فرائی کر لیں یا چاہیں تو بیسن کو پتلا سا گھول کر اس میں نمک اور لال مرچ شامل کریں اور ان کبابوں کو اس میں ڈپ کرکے ڈیپ فرائی کر لیں۔
شام کی چائے پر ان کبابوں کو حسب پسند چٹنی کے ساتھ گرم گرم انجوائے کریں۔

More From Cutlus Aue Kebab