Vegetable Pan Cake Tips in Urdu - Vegetable Pan Cake Totkay - Tip No. 7207

Urdu Totkay Vegetable Pan Cake ویجیٹیبل پین کیک (Tip No. 7207) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Vegetable Pan Cake Recipe In Urdu

ویجیٹیبل پین کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7207

گاجر،بند گوبھی اور ہری پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔میدہ اور چاول کا آٹا ملا کر اس میں نمک،کالی مرچ،چائنیز نمک،چینی اور سفید مرچ ملا کر رکھ لیں۔
انڈے کو بڑے پیالے میں پھینٹیں اور اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے میدے کا مکسچر شامل کریں پھر کٹی ہوئی سبزیاں،سرکہ اور سویا ساس ڈال کر پانی ڈالتے ہوئے پیسٹ بنا لیں۔
شملہ مرچ کو اوپر سے کاٹ کر احتیاط سے بیج نکال لیں اور ان کے گولائی میں موٹے سلائس کاٹ لیں۔
نان اسٹک پین کو چولہے پر گرم کریں اور اس میں چند قطرے کوکنگ آئل کے ڈال کر پھیلا لیں۔
اس میں شملہ مرچ کا سلائس رکھیں اور اس کے درمیان میں دو کھانے کے چمچ پین کیک کا مکسچر ڈالیں۔
ہلکی آنچ پر اتنی دیر سینکیں کہ ہلکے سنہری ہو جائے،انھیں شملہ مرچ سمیت ہی پلیٹ میں نکال لیں۔اسی طرح سے تمام پین کیک بنا لیں۔
ان مزیدار اور خوبصورتی سے بنے ہوئے پین کیک کو بچے اور بڑے دونوں ہی پسند کریں گے۔

More From Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding