Bun Tips in Urdu - Bun Totkay - Tip No. 2498

Urdu Totkay Bun بن (Tip No. 2498) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bun Recipe In Urdu

بن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2498

اشیاء:
میدہ آدھ کلو
چینی دو کھانے کے چمچے
انڈا ایک عدد
نمک آدھا ٹی سپون
دودھ آدھا کپ
خشک خمیر ایک ٹیبل سپون
مارجرین دو سے تین کھانے کے چمچے
ترکیب:
میدے میں نمک ملا کر دو بار چھان لیں۔ درمیان میں گڑھا بنا کر چینی، انڈا، خمیر اور مارجرین ڈال دیں۔ تمام اجزاء میں نیم گرم دودھ ڈالتے ہوئے مکس کر لیں(اگر ضرورت محسوس کر یں تو نیم گرم پانی بھی استعمال کر سکتی ہیں)سب چیزوں کو ملا کر گندھے آٹے جیسا کر دیں (بہت زیادہ نہیں گوندھنا ہے)موٹے کپڑے سے ڈھانپ کر کسی گرم جگہ ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اوون کو 20منٹ پہلے 220پر جلا دیں۔ اوون کو گرم کرنے کے بعد حسب ضرورت پیڑے بنا لیں اور اوون ٹرے کو چکنا کر کے اس میں پیڑے رکھ دیں۔(اپنے پسندیدہ شیپ میں بھی بیک کر سکتی ہیں)۔

More From Baked Dishs