Tikka Paratha Tips in Urdu - Tikka Paratha Totkay - Tip No. 7107

Urdu Totkay Tikka Paratha تکہ پراٹھا (Tip No. 7107) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tikka Paratha Recipe In Urdu

تکہ پراٹھا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7107

گوشت کو صاف پانی سے دھو کر کاٹ لیں۔
نمک‘کالی مرچ‘سویا سوس‘گرم مصالحہ‘چاٹ مصالحہ‘لہسن پاؤڈر‘سرکہ مکس کرکے تکوں کو لگا دیں۔تقریباً 3 گھنٹے فریج میں رکھیں۔
ایک پین میں تیل گرم کریں اور گوشت ڈال دیں۔ساتھ 1 کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے کے لئے رکھ دیں۔
جب گوشت گل جائے تو آنچ تیز کرکے گوشت میں اگر پانی ہو تو خشک کر لیں اور گوشت کو 5 منٹ فرائی کر لیں۔
املی کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔کچھ دیر بعد اس کی گٹھلیاں الگ کر لیں۔
گوشت کو فرائی کرنے کے بعد چولہا بند کر دیں اور اس میں املی ڈال دیں۔
ساتھ ہی کوئلہ گرم کرکے تکوں کے درمیان میں رکھ کر 2 کھانے کے چمچے تیل ڈال کر ڈھک دیں۔تقریباً 10 منٹ بعد کوئلہ نکال دیں۔
تکوں کو پراٹھوں میں پیاز اور امچور کی چٹنی کے ساتھ رول کریں اور گرم گرم شروع کریں۔

More From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha