Keley Aur Sungtray Ki Roti Tips in Urdu - Keley Aur Sungtray Ki Roti Totkay - Tip No. 1008

Urdu Totkay Keley Aur Sungtray Ki Roti کیلے اور سنگترے کی روٹی (Tip No. 1008) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keley Aur Sungtray Ki Roti Recipe In Urdu

کیلے اور سنگترے کی روٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1008

اشیاء:
مکس اناج کا سادہ آٹا پوناکپ
گندم کا سادہ آٹا ایک چوتھائی کپ
بیکنگ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
گرم مسالہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ہیزل نٹ بھنے ہوئے 3کھانے کے چمچ
کیلے 2عدد پکے ہوئے
انڈا 1عدد
سن فلاور آئل 2کھانے کے چمچ
شہد 2کھانے کے چمچ
سنگترے کا رس اور چھلکا 1عدد باریک کترا ہوا
لیموں کے سلائس 4عدد چائے کے چمچ
آئسنگ شوگر 2چائے کے چمچ
ترکیب:
1۔اوون کو F ْ350 پر گرم کر لیں ۔ ڈبل روٹی کے ٹن میں بیکنگ پیپر لگائیں پیپر پر برش کی مدد سے تیل لگائیں ۔
2۔ایک بڑے پیالے میں بیکنگ پاؤڈر مسالہ اور آٹا ڈال کر مکس کر لیں آمیزے کو چھلنی سے چھان لیں آٹے میں ہیزل نٹ ملائیں ۔
3۔کیلے چھیل کر ہاتھوں سے مسل لیں ۔ انہیں انڈے میں ڈال کر پھینٹیں تیل، شہد اور سنگترے کے چھلکے بھی شامل کر لیں ۔اب اس پیسٹ نما آمیزے کو آٹے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔
4۔تیار شدہ آمیزے کو چمچ کی مدد سے ڈبل روٹی ٹن میں بھر یں اور40۔45منٹ تک بیک کریں ۔جب سنہر ی براؤن ہوجائے تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں ۔
5۔روٹی پر سنگترے کے سلائس سجائیں اور آئسنگ شوگر چھڑک کر پیش کریں ۔
غذائیت:
توانائی 1741کیلوریز
چکنائی 60.74گرام
جاذب چکنائی 7.39گرام
کولیسٹرول 192.5ملی گرام
فائبر 19.72گرام

More From Baked Dishs