Chicken Goulash Tips in Urdu - Chicken Goulash Totkay - Tip No. 6940

Urdu Totkay Chicken Goulash چکن گولاش (Tip No. 6940) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Goulash Recipe In Urdu

چکن گولاش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6940

نان اسٹک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں چکن کے لیگ پیسز ڈالیں اور ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پہ 15 منٹ تک پکائیں۔
گوشت کو خوب اچھی طرح گولڈن براؤن ہو جانے کے بعد اس میں پیاز‘لال مرچ پاؤڈر‘نمک اور سیاہ زیرہ ڈال کر چمچہ چلائیں اور 3 منٹ تک فرائی کریں۔
اس کے بعد اس میں مشروم شامل کریں اور 2 منٹ تک مزید فرائی کریں۔
ٹماٹر اور یخنی ڈال کر ایک بار اُبالیں‘اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پہ 30-35 منٹ تک پکائیں۔
گوشت کے گل جانے کے بعد ڈھکن ہٹا کر 5-10 منٹ تک تیز آنچ پہ پکائیں تاکہ زائد پانی بھاپ بن کر اُڑ جائے اس دوران مسلسل چمچہ چلاتی جائیں تاکہ گریوی پیندے میں نہ لگے۔
آخر میں چوپ کئے ہوئے ہرے دھنیے سے گارنش کرکے شروع کریں۔
مزیدار چکن گولاش تیار ہے۔اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Murgh Pakwan