Chicken à La King Tips in Urdu - Chicken à La King Totkay - Tip No. 6688

Urdu Totkay Chicken à La King چکن آلا کنگ (Tip No. 6688) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken à La King Recipe In Urdu

چکن آلا کنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6688

چکن کی چوکور کٹی ہوئی بوٹیوں کو نمک،لہسن،کالی مرچ اور سفید مرچ کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھ لیں۔پھر انھیں دو کھانے کے چمچ مکھن میں سنہری فرائی کر لیں۔
مٹر کے دانوں کو ابال کر ان پر نمک اور کالی مرچ چھڑک لیں۔
پین میں مکھن اور کوکنگ آئل ڈال کر ہلکا سا گرم کریں اور اس میں مشرومز کے سلائس ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں میدہ ڈال کر بھونیں اور تھوڑی تھوڑی کرکے یخنی شامل کریں،وہسک چلاتے ہوئے ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
انڈے کی زردیوں کو فریش کریم کے ساتھ پھینٹیں،اس میں چمچ چلاتے ہوئے تھوڑا سا تیار کیا ہوا ساس شامل کریں۔پھر اسے تیزی سے چمچ چلاتے ہوئے ساس میں شامل کر دیں۔
اس ساس میں چکن اور مٹر کو شامل کرکے تین سے چار منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔

More From Murgh Pakwan