Chicken Parcels Tips in Urdu - Chicken Parcels Totkay - Tip No. 6575

Urdu Totkay Chicken Parcels چکن پارسلز (Tip No. 6575) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Parcels Recipe In Urdu

چکن پارسلز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6575

چکن بریسٹ کو دھو کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں پھر اس کے پسندے کاٹ لیں۔
پیالے میں نمک،سفید مرچ،لہسن،سرکہ اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور چکن کے پسندوں کو اس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
ادرک کو چوپ کرلیں،پھلیوں کو (فرنچ بین نہ ملنے کی صورت میں کوئی سی بھی ہری پھلیاں استعمال کرلیں یا فریز کی ہوئی فرنچ بین استعمال کریں)چھوٹا کاٹ کر ہلکا سا ابال لیں اور مشرومز کے بھی چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔
بٹر پیپر کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں،اس پر ہلکا سا تیل لگا کر ایک ایک پیپر پر ایک ایک پارچہ پھیلا کر رکھیں۔
اس پر تھوڑی تھوڑی ہری پیاز،ادرک،مشرومز اور پھلیاں رکھ دیں۔
بٹر پیپر کو لفافے کی طرح تین کونوں سے موڑ لیں اور آخری کونے کو اوپر سے لاتے ہوئے پیکٹ یا پارسل کی شکل میں بنا لیں کڑاہی میں درمیانی آنچ پر کوکنگ آئل کو تین سے چار منٹ گرم کریں اور ان پارسلز کو دونوں طرف سے دو منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔

More From Murgh Pakwan