Sawaiyan Sadah 1 Tips in Urdu - Sawaiyan Sadah 1 Totkay - Tip No. 2670

Urdu Totkay Sawaiyan Sadah 1 سویا ں سادہ 1 (Tip No. 2670) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Seviyan Aur Sheer Khurma in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sawaiyan Sadah 1 Recipe In Urdu

سویا ں سادہ 1 کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2670

اشیاء:
سویاں 250گرام
دودھ 350ملی لیٹر
چینی حسب پسند
گھی کھانے والے دو چمچے
ترکیب:
ایک دیگچی میں پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب پانی ابلنے لگے تو اس میں سویا ں ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد ہاتھ سے دبا کر دیکھئے اگر گل گئی ہوں تو اتار کر چھلنے میں الٹ دیجئے تاکہ سارا پانی نچڑ جائے اور سویاں خشک ہو جائیں۔ پانی نچڑ جائے تو سویوں کو دیگچی میں ڈال کر ان پر چمچہ سے گھی ٹپکا دیجئے اور دیگچی کا ڈھکنا بند کر کے رکھ دیجئے ۔ اب دودھ میں چینی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور دودھ جب ذرا گاڑھا ہو جائے تو نیچے اتار لیجئے۔ ایک گہری پلیٹ میں سویاں نکالیے اور اوپر دودھ الٹ دیجئے۔ حسب پسند گرم گرم تناول فرمائیے اور اگر ٹھنڈی پسند ہوں تو ٹھنڈی ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ ٹھنڈی ہو جانے پر اوپر حسب پسند چاندی کے ورق لگائے جا سکتے ہیں۔

More From Seviyan Aur Sheer Khurma