Doodh Ka Halwa Tips in Urdu - Doodh Ka Halwa Totkay - Tip No. 7131

Urdu Totkay Doodh Ka Halwa دودھ کا حلوہ (Tip No. 7131) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Doodh Ka Halwa Recipe In Urdu

دودھ کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7131

چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر پھیلا کر خشک کر لیں اور گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔
سوجی کو چھان کر صاف خشک کڑاہی میں ہلکی آنچ پر بھون کر نکال لیں۔
پھر اسی کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں الائچی ڈال کر کڑکڑا لیں اور بادام پستے ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں سوجی اور پسے ہوئے چاول ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں پھر چینی شامل کر دیں۔
تین سے چار منٹ بھون کر اس میں دودھ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔
ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب دودھ خشک ہونے پر آ جائے تو توے پر رکھ کر دم پر رکھ دیں۔
یہ غذائیت سے بھرپور حلوہ کشمیری چائے کے ساتھ بہت مزہ دیں گا۔

More From Halwa Jaat