Kulfi Kebab Tips in Urdu - Kulfi Kebab Totkay - Tip No. 7213

Urdu Totkay Kulfi Kebab قلفی کباب (Tip No. 7213) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kulfi Kebab Recipe In Urdu

قلفی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7213

ڈبل روٹی کے سلائسز کو آدھی پیالی پانی میں بھگو دیں۔ایک پیالی قیمے میں لال مرچ اور ادرک لہسن ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور قیمے کا اپنا پانی خشک ہونے پر اسے چولہے سے اُتار لیں۔
ڈبل روٹی کے سلائسز کو اچھی طرح پانی سے نچوڑ کر (دھلے ہوئے خشک کئے ہوئے) قیمے میں ملائیں اور اس میں نمک،چاٹ مصالحہ،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں،انڈا اور اُبلے ہوئے قیمے کو پیس کر ملا دیں۔
قلفی بنانے والے سانچوں میں اس مکسچر کو اچھی طرح دبا دبا کر بھر دیں اور اس میں آئسکریم اسٹک لگا دیں۔
ان سانچوں کو فریزر میں رکھ کر جما لیں،پھر احتیاط سے سانچے سے نکالیں اور کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
ان کبابوں کو قلفیوں کی طرح پیش کرنے کے لئے پہلے پلیٹر میں اُبلے ہوئے چائنیز نوڈلز پھیلا کر ڈالیں۔
پھر کباب رکھ کر ان پر کش کئے ہوئے کھیرے کا رائتہ بنا کر ڈال دیں۔

More From Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka