Tandoori Tikka Tips in Urdu - Tandoori Tikka Totkay - Tip No. 1713

Urdu Totkay Tandoori Tikka تندوری تکے (Tip No. 1713) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tandoori Tikka
 Recipe In Urdu

تندوری تکے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1713

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
پیاز ایک پاؤ
دہی ایک پاؤ
گھی آدھا پاؤ
کچا پپیتا آدھا پاؤ
زیرہ ،تل، خشخاش ایک ایک چھٹانک
بھنے ہوئے چنے آدھا پاؤ
لہسن ایک پوتھی
ترکیب:
پیاز کے لچھے کاٹنے اور انہیں تھوڑے گھی میں تل کر نکال لیں۔ دیگ تمام مصالحے بھی اسی طرح گھی میں تل کر نکال لیں۔ اب انہیں پیاز کے ساتھ سل پر باریک پسئے ۔ پھر ان میں پہلے پپیتا پیس کر ملائیے ۔ پھر پیاز ملائے ہوئے مصالے بھی شامل کر دیں۔ اس مرکب کو خوب اچھی طرح متھ لیں تاکہ اس کے تمام اجزاء خوب اچھی طرح گل مل جائیں ۔ اس کام سے فارغ ہو جانے کے بعد اس میں پسی ہوئی ادرک ،پیسا ہوا لہسن ،نمک اور دہی بھی ملا دیں۔ یہ مرکب گوشت کی بوٹیوں پر اس طرح ملیے کہ بوٹیاں اس میں پوری طرح لتھڑ جائیں۔ انہیں کم از کم تین گھنٹے تک اسی حالت میں پڑارہنے دیں ۔ پھر انہیں کسی تھالی میں پھیلا کر اوون یا بھٹی یا تنور میں اس طرح دم پر لگا دیں کہ تھالی پر ڈھکنے یا سر پوش کی قسم کا کوئی برتن ضرور ہو ۔ کچھ دیر بعد اس برتن کو اُٹھا کر تکوں کی حالت کا اندازہ لگائیں اگر سرخی پر آگئے ہیں تو تھالی تنور سے نکال لیں اور پراٹھوں کے ساتھ گرم گرم کھائیں۔ ان کے ہمرا ہ گاجر وشلجم کا اچار یا مولی کے قتلے یا سلاد ضرور کھانا چاہیں اس طرح ایک تو ان کی لذت بھی بڑھ جاتی ہے دوسرے یہ جلدی ہضم ہو کر جزو بند بنتے رہیں۔آپ انہیں تنوری کے علاوہ پر پکے ہوئے تکے یا دم کا گوشت بھی کہہ سکتے ہیں۔

More From Kebab Aur Tikka