Taza Matar Paneer Tips in Urdu - Taza Matar Paneer Totkay - Tip No. 1191

Urdu Totkay Taza Matar Paneer تازہ مٹر پینر (Tip No. 1191) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Matar in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Taza Matar Paneer Recipe In Urdu

تازہ مٹر پینر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1191

اجزا:
پنیر ڈیڑھ کپ (تازہ گھر کی بنی ہوئی )
مٹر کے دانے دو کپ
پکانے کا تیل آھا کپ
پیاز دو باریک کٹے ہوئے
لہسن باریک کٹے ہوئے دو جوئے
ادرک باریک کٹا ہوا دو چائے کے چمچ
پسا ہوا دھنیا دو چائے کے چمچ
زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرخ ٹماٹر دو عدد چھیل کر موٹے کٹے ہوئے
گرم مسالہ ایک چائے کا چمچ
تازہ سبز دھنیا تین کھانے کے چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے پنیر کو کاٹئیے اور قتلوں کی طرح کاٹ کر پنیر ٹاول پہ رکھ کر پانی جذب کر لیں۔ فرائنگ پین میں کوکنگ آئل گرم کریں اور پنیر کے ٹکڑے تل کر سنہری کر یں اور کڑچھے سے نکال کر جاذب پیپر پہ رکھتے جائیں۔ پنیر تلنے کے بعد پین میں صاف ایک چائے کا چمچ کو کنگ آئل رہنے دیں باقی الگ سنبھال دیں۔ اب اس ایک چمچ تیل میں پیاز، لہسن اور ادرک تل کر سنہری اور نرم کر لیں ۔ اب دھنیا پاؤڈر،زیرہ، ہلدی اور سرخ مرچ پاؤڈر ایک چمچ پانی کے ساتھ ڈال کر بھونتے رہیں ۔ بھنے ہوئے مسالے میں ٹماٹر، مٹر ،نمک اور گرم مسالہ ملا کر آدھا کپ پانی ڈال کر تمام چیز یں دس منٹ تک پکنے دیں۔ اتنی دیر میں مٹر یقیناََ نرم ہو جائیں گے ۔ اب پنیر کے ساتھ کٹا ہوا سبز دھنیا ڈیڑھ چمچ ملا کر پین کو چند منٹ کے لئے ڈش پر چھڑک دیں اور گرم گرم چپاتیوں کے ساتھ مٹر پنیر کا مزہ لیں۔

More From Matar